| اردو | فارسی |
| ایک مکار شخص کے پاس ایک گھوڑا تھا۔ | مردی مکار اسبی داشت۔ |
| اس نے اسے اصطبل میں اس طرح باندھا کہ اس کی دم چارہ دان کی طرف ہو گئی اور سر کھڑکی کی طرف۔ | او را در طویله چنان بست که دم او به طرف آخور شد، اما سرش به سوی دریچه. |
| وہ خود باہر آیا اور چلّا کر بولا: | خودش بیرون آمد و بانگ زد: |
| “اے لوگو! یہاں ایک عجیب تماشا ہوا ہے کہ گھوڑے کا سر دم کی جگہ آ گیا ہے اور دم سر کی جگہ!” | «ای مردمان! در اینجا تماشای عجیبی روی داده که سر اسب به جای دم شده است و دمش به جای سر!» |
| جب لوگ جمع ہو گئے، تو گھوڑے کے مالک نے ہر ایک سے چند درہم لے کر اندر جانے دیا۔ | چون مردمان جمع شدند، صاحب اسب از هر یکی درمی چند گرفته، درون میبرد. |
| اور جو بھی اصطبل کے اندر داخل ہوتا، اپنی سادہ لوحی پر شرمندہ ہو کر واپس آتا اور کچھ نہیں کہتا۔ | و هر کس که به طویله داخل میشد، از سادهلوحی خود شرمنده شده، بیرون میآمد و هیچ نمیگفت. |
|
جب (یا جہاں) احمق لوگ دنیا میں ہوں، کوئی شخص بے زر (بے پیسہ) نہیں رہتا۔ |
چو احمق در جهان باشد، کسی بیزر نمیماند. |